واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدر براک اوباما نے انھیں ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کی ہیں جن میں جواہرات سے بھرے ہوئے ایک گھوڑے کا مجسمہ اور سونے سے بنے دو مشینی پرندے شامل ہیں۔براک اوباما کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات ان تحائف کی ہے جو انھیں گذشتہ سال پیش کیے گئے تھے۔ ان میں انھیں کیوبن سگار کے سات ڈبے بھی شامل ہیں۔امریکی صدر اور خاتونِ اول مشیل اوباما کو اس دوران دو ایک جیسی ولندیزی سائیکلیں بھی تحفے میں دی گئی ہیں۔تقریباً یہ تمام تحائف حکومت کو واپس کر دیے گئے ہیں کیونکہ کسی بھی سرکاری ملازم کو ایسے تحائف رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔صدر اوباما کو گھوڑے کا مجسمہ سعودی بادشاہ نے ستمبر 2015 میں دیا تھا۔ چاندی سے بنے اس مجسمے پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اور یہ ہیرے، یاقوت، نیلم اور روبی کے پتھروں سے ڈھکا ہوا ہے۔اندازے کے مطابق اس مجسمے کی قیمت پانچ لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر کے قریب ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2014 میں صدر اوباما کو ملنے والے دیگر تحائف کے مقابلے میں اس مجسمے کی قیمت کہیں زیادہ ہے۔اسی طرح قطر کے امیر نے صدر اوباما کو ایک ایسی گھڑی دی ہے جس پر پرندہ بنا ہوا ہے جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ اس گھڑی کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار امریکی ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے۔سعودی عرب نے ہی امریکی صدر کو ایک تلوار بھی تحفے میں دی تھی جس کا دستہ سونے اور روبی سے بنا تھا اور اس کی قیمت کا اندازہ 87 ہزار نو سو ڈالر لگایا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کو ایک تانبے کی پلیٹ پر بنا فریم تحفے میں دیا تھا جس کی قیمت اندازاً دو ہزار 90 ڈالر ہے۔ پرنس ہیری کی تصویر کی قیمت اندازاً ساڑھے چار سو ڈالر کے قریب ہیشہزادہ ہیری نے صدر اوباما کو اپنی دستخط شدہ ایک تصویر تحفے میں دی ہے۔ اس تصویر کی قیمت 450 ڈالر کے قریب ہے اور اسے امریکہ کی قومی آرکائیو کے انتظامی ریکارڈ میں بھجوا دیا گیا ہے۔اگرچہ حکام کی جانب سے زیادہ تر تحفے حکومت کے حوالے کر دیے جاتے ہیں تاہم اگر حکومتی عہدیدار ان میں سے کوئی چیز رکھنا چاہیں تو انھیں اس کی موجودہ قیمت کے برابر رقم حکومت کو ادا کرنا ہوتی ہے۔وینڈے شرمن جو کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکہ کے مذاکرات کار تھیں کو ایرانی حکام نے 1100 ڈالر مالیت کے دو قالین بطور تحفہ دیے تھے جن کی کل مالیت انھوں نے ادا کر کے ان قالینوں کو اپنے پاس رکھ لیا۔کیوبن سگار جن کی مالیت کا اندازہ 4100 ڈالر ہے کو تلف کرنے کے لیے امریکی سیکرٹ سروس کے حوالے کر دیا گیا ہے
باراک اوباما کو مختلف ممالک کی جانب سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا
-
تمکنت منصور نے پاکستانی ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے عدالت میں سرنڈر کر دیا
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
راولپنڈی، سگی خالہ نے17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا
-
اپریل میں بارش کے نئے سلسلے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری
-
دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
فرعون کیلئے موسی اور تمہارے لیے حافظ عاصم منیر آیا ہے، افغان شہری کا ملا ہیبت اللہ کو پیغام
-
حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ



















































