اسلام آباد (آن لائن) جمہوریہ کوریا کے پاکستان میں سفیر سہ ڈونگ گو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے نیوکلیئر سپلائر گروپ ( این سی جی ) کی رکنیت کے حصول کے لئے جو درخواست جمع کرائی ہیں اس حوالے سے بحیثیت چیئرمین کوریا کو منصفانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان اور کوریا کے درمیان اس وقت ایک ارب ڈالر سے زائد باہمی تجارت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد مزید اضافہ ہو گا۔ اس میں حقیقت ہے کہ کوریا نے پاکستان کے پانچ سالہ منصوبہ کو اپنانے سے ترقی کی ہے کوریا پاکستان کو بجلی کی فراہمی اور شاہرائیں تعمیر کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ کوریا میں پاکستانی لیبر کے جانے میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں ان کو جلد پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر حل کیا جائے گا۔ اس بات کا اظہار جمہوریہ کوریا کے پاکستان میں سفیر سہ ڈونگ گو نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کوریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے این سی جی کی رکنیت کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرائیں ہیں اور گروپ کے بحیثیت چیئرمین کوریا کے 2016-17 کے لئے کوریا منصفانہ طریقہ سے معاملات کو کوآرڈنیٹ کر رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف ایجنڈے پر بحث پر سہولت دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یاد رکھنا چاہئے کہ نئے رکن کی گروپ میں رکنیت دینے کے لئے تمام 48 ارکان کی رضامندی ضروری ہے ۔پاکستان اور کوریا کے درمیان ایک ارب ڈالر کے زائد باہمی تجارت ہورہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو گا اس وقت اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2014 کوریا کے وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے جولائی 2015 میں کوریا کا دورہ کیا تھا ۔دونوں ممالک کی جانب سے فیزبیلٹی اسٹڈی ہو رہی ہے جو کہ رواں سال کے آخر میں مکمل ہو گی۔ جس کے تناظر میں آزاد تجارت کے معاملات میں دونوں ممالک دستخط کریں گے ۔ جس سے باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہو گا کوریا کے سفیر نے کہا کہ اس میں حقیقت ہے کہ کوریا کی جانب سے پاکستان کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر عمل کر کے ترقی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 60 کی دہائی میں کوریا کا ایک وفد پاکستان کے دورے پر آیا تھا اور اس نے اس وقت کے پاکستان کے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر محبوب الحق سے ملاقاتتیں کیں تھیں جس میں انہوں نے کوریا کے وفد کو مفید مشورے دیئے جبکہ دونوں ممالک کی معیشت کا حجم اور نوعیت ایک دوسرے سے مختلف ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت کوریا پاکستان میں حکومت کی بجلی پیدا کرنے اور منختلف شاہراؤں کو تعمیر میں مدد فراہم کر رہا ہے اس وقت پاکستان میں 20 کوریا کی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور دیگر پاکستان میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان 15 ممالک میں شامل ہے جہاں سے کوریا لیبر فورس حاصل کرتا ہے۔اس وقت 10 ہزار پاکستانی ورکر کوریا میں کام کر رہے ہیں ۔ لیکن کچھ سالوں سے پاکستانی لیبر کی کھیپ کو مسائل درپیش ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانیوں کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔جسے دونوں ممالک حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کوریا کے سفیر نے کہاکہ کوریا میں پاکستانی طلبہ سرکاری اور نجی اداروں میں سکالر شپس پر تعلیم کا حصول کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوریا اور اس خطے کے درمیان تعلقات صدیوں پرانے ہیں اور صوابی سے تعلق رکھنے والی راہب مرانا تھا نے بدھ مت کی بنیاد کوریا میں چوتھی صدی عیسوی میں رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 27 مئی سے پاکستان میں بحیثیت کوریا کے سفیر کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یہاں کے لوگ ملنسار اور محبت دینے والے ہیں، مجھے لاہور جانے کا اتفاق ہوا اور وہاں کی ثقافت سے لطف اندوز ہوا ۔ مجھے پاکستانی کھانوں میں بریانی اور مرغ کی کڑائی پسند ہیں ۔ #/s#(جاوید)
کوریا کی ترقی کا راز،وہ کون سی ایسی چیز تھی جو پاکستان سے حاصل کرنے کے بعد کوریاچھاگیا،کورین سفیر کے حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا
-
تمکنت منصور نے پاکستانی ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے عدالت میں سرنڈر کر دیا
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کا بل کئی گنا بڑھ گیا
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
راولپنڈی، سگی خالہ نے17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا
-
اپریل میں بارش کے نئے سلسلے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
فرعون کیلئے موسی اور تمہارے لیے حافظ عاصم منیر آیا ہے، افغان شہری کا ملا ہیبت اللہ کو پیغام
-
حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ



















































