پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

افغان فوج نے پاکستان کا بڑا دشمن ٹھکانے لگادیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(این این آئی) افغان نیشنل آرمی اور اتحادی افواج نے افغان صوبہ پکتیکا کے علاقہ اورگون میں ایک کارروائی کے دران قاری اجمل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔قاری اجمل حکومت پاکستان کو مطلوب تھااور 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ آپریشن کے دوران ناصیر وزیر کو دو ساتھیوں سمیت زندہ گرفتار کرلیا گیاہے۔واضح رہے کہ قاری اجمل لشکرجھنگوی پنجاب کا اہم کمانڈر تھا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم حملے کے بعد وزیرستان آکر تحریک طالبان حکیم اللہ گروپ میں شامل ہوگیا تھا اور ناصیر وزیر تحریک طالبان وزیرستان حکیم اللہ گروپ کا اہم کمانڈر ہے جس کو اورگون علاقہ سروبی میں آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں،پاکستان اور افغانستان نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جبکہ وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے فیصلوں پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہیں ، افغان مہاجرین ہمارے بہن بھائی ہیں انکی باعزت وطن واپسی میں خصوصی دلچسپی ہے جبکہ افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی ، حال ہی میں افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں ۔

دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کے درمیان جنیوا میں ملاقات ہوئی جو افغان پناہ گزینوں کے چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں موجود پناہ گزینوں کی عزت اور وقار کے ساتھ افغانستان واپسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ چار فریقی سٹیرئنگ کمیٹی برائے افغان مہاجرین میں افغانستان پاکستان ایران اور یواین ایچ سی آر شامل ہیں۔ عبد اللہ عبد اللہ نے افغان پناہ گزینوں کی گزشتہ چار دہائیوں سے فراخدلانہ میزبانی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان نے یہ واضح فیصلہ کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک واپس لوٹنا چاہئے اور انکی افغانستان میں پائیدار انداز میں بحالی کی غرض سے تمام کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں برسلز کانفرنس کے دوران افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کو بھی سراہا۔ اس موقع پر وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے پاکستان میں ہونیوالے گزشتہ سہ فریقی اجلاس برائے مہاجرین کے دوران کئے گئے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان فیصلوں پر خلوص نیت کے ساتھ عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزین ہمارے بہن بھائی ہیں اس لئے انکی افغانستان باعزت واپسی میں ہماری خصوصی دلچسپی ہے ۔ عبد اللہ عبداللہ اور عبد القادر بلوچ نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…