مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے برماکو امریکہ نے بڑی خوشخبری سنادی
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر براک اوباما نے جمہوریت کے فروغ کے لیے قابل ذکر پیش رفت پر میانمار پر عائد پابندیاں ہٹا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز ایک انتظامی حکمنامے پر دستخط کیے جس کے تحت ایک سابقہ اعلامیہ جس میں میانمار کی حکومت کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا، ختم ہو جائے گا۔اس ملک میں گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف کی جماعت کو پارلیمان میں اکثریت حاصل ہوئی تھی جس پر صدر اوباما نے کہا تھا کہ میانمار نے قابل ذکر حد تک اصلاحات کی ہیں جن میں بہت سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے اور آبادی کے لیے مزید آزادی فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔اوباما نے گزشتہ ماہ میانمار کی راہنما آنگ سان سوچی سے وائٹ ہاس میں ملاقات کے دوران عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ یہ پابندیاں ہٹا لیں گے۔یہ پابندیاں 20 سال قبل عائد کی گئی تھیں جن کے تحت امریکی کمپنیوں اور امریکی مالیاتی اداروں کو کام لانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو میانمار سے کاروبار سے منع کر دیا گیا تھا۔ان تعزیرات کے باعث بہت سے سرمایہ کار میانمار کی منڈی سے استفادہ نہیں کر سکے اور نہ ہی میں میانمار کی برآمدات کو امریکہ میں رسائی ملی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































