جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

برہان وانی شہید کے بعد ایک اور ایسی شہادت کہ کشمیری غصے سے لرز اُٹھے،بھارتی سورماؤں سے جنگ شروع

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)برہان وانی شہید کے بعد ایک اور ایسی شہادت کہ کشمیری غصے سے لرز اُٹھے،بھارتی سورماؤں سے جنگ شروع، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے شہید ہونیوالے نو عمر لڑکے جنید احمد کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں مزار شہداء سرینگر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12سالہ جنید احمد جمعہ کے روز سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ا تھااور وہ ہفتے کی صبح سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجس سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 110ہو گئی۔جنید کی لاش جب ہسپتال سے گھر لائی گئی تو ہزاروں لوگ شہید کے گھر امڈ آئے اور انہوں نے آزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے عالی مسجد سرینگر کے نزدیک شہید کے جنازے کے شرکا ء پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں اس موقع پر آنسو گیس کی اس قدر شیلنگ کی کہ لوگوں کو شہید کے تابوت کو کندھوں سے اتار کر کچھ دیر کیلئے زمین پر رکھنا پڑا۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور جنازے کے شرکا ء کے درمیان اس موقع پرشدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد تابوت کو وانگن پورہ کے متبادل راستے سے مزار شہداء پہنچایا گیا جہاں شہید جنید احمد کا جنازہ پڑھا گیا۔ بعدازاں شہیدکو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں کی گونج میں شہیدکوسپرد خاک کر دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنید احمد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ جنید احمد کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب بھارت سے جنگ شروع ہوچکی ہے اور آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔دریں اڑناث مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے 130سرکاری ملازمین کیخلاف بھارت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں قائم ایک خبر رساں ادارے کے این ایس کے مطابق ان ملازمین کو کسی وقت گرفتار کرکے ان پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا جاسکتاہے۔ قابض انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان ملازمین کو پہلے انکے خلاف پہلے سے متعلقہ تھانوں میں دائر مقدمات کے تحت گرفتارکیا جائیگاجسکے بعد ان پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین کو نوکریوں سے بھی نکالے جانے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں حالیہ انتفادہ کے دوران چھ ہزار سے زائد افرادکو گرفتار کیا ہے جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ بھارت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں اکثرنوجوانوں کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند سیکرٹری جنرل شبیر احمد شاہ نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا گیا تو خطے میں کسی بھی وقت ایک معمولی چنگاری بڑی تباہی کا موجب بن سکتی ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کے سبب دنیامسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہو رہی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف اپنے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 110کشمیری مار دیے گئے، ہزاروں کی زخمی کیا گیا جبکہ سینکڑوں کی بینائی چھین لی گئی لیکن اسکے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کے لیے لڑرہے ہیں اور جانیں دے رہے ہیں لہذا ان کی قربانیوں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شبیر احمد شاہ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں شہید ہونے والے کم عمر لڑکے جنید احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا ۔انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں مسئلہ کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کرنے پر حکومت پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…