ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کو جس ملک پر یقین تھا اسی ملک کے باشندے نے کتنے ارب کا چونا لگا دیا جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )ممبئی میں بیٹھ کر امریکی شہریوں سے پانچ سو کروڑ روپے لوٹنے والا لٹیروں کا گینگ پکڑا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جعلی کال سینٹر کے پاس ٹیکس نہ دینے والے امریکیوں کا ڈیٹا تھا، یہ گینگ امریکی شہریوں کو فون کرتا اور بلیک میل کر کے خوب پیسے بٹورتا تھا۔ممبئی پولیس نے نو کال سینٹر کے سات سو سے زائد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔یہ بھارت کی تاریخ میں فراڈ کی ایک بڑی واردات ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق گروہ امریکیوں سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقوم ہتھیا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ممبئی کے علاقے تھانے میں قائم جعلی سینٹر میں موجود ٹھگوں کے اس گروہ نے ٹیکس نہ دینے والے امریکیوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا تھا،کال سینٹرسے امریکی شہریوں کو فون کیا جاتا اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر ڈرایا دھمکایا جاتاتھا ۔اس جعلی کال سینٹر سے فون کرنے والا خود کو امریکا کے ٹیکس ادارے اِن لینڈ ریونیو سروس کا اہلکار ظاہر کرتا۔پولیس نیکال سینٹر پرچھاپہ مار کر 750 سے زائد افراد کو حراست میں لیا،70 کو باضابطہ گرفتار کرکے دیگر کو ضمانت پررہا کر دیا،بھارتی پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے امریکی ادارے ایف بی آئی سے رابطہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ بھارت تعلقات میں تاریخی موڑ،پاکستان روس سے مزید قریب ہوجائیگا،امریکہ نے بھارت سے دفاعی تعلقات میں اضافے کے لئے پہلی بار محکمہ دفاع پنٹاگون میں خصوصی سیل قائم کردیا۔ دونوں ملکوں نے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری پر مذاکرات بھی شروع کردیئے پنٹا گون میں کسی مخصوص ملک کےلئے امریکہ میں قائم کیا گیا یہ پہلا سیل ہے جسے انڈین ریپڈ ری ایکشن سیل کا نام دیا گیا یہ سیل بھارتی فوج کی دفاعی ضروریات کے حوالے سے مشترکہ پیداوار کے منصوبوں کو بھی منظم کرے گا۔سیل کے سربراہ کیتھ ویبسٹر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک 4 مشترکہ پیداواری منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جن میں ڈرون اور فضائی نگرانی کرنے والے سی 130 جے سوپر ہرکولیس طیاروں سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت اور امریکہ نے اگلی نسل کے طیارہ بردار بحری جہاز کی مشترکہ پیداوار کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت بڑھتی ہوئی فوجی قربتوں کی وجہ سے پاکستان اور روس ایک دوسرے کے مزید قریب آنے پر مجبور ہورہے ہیں امریکہ بھارت شراکت داری دنیا میں نئے فوجی، سیاسی اورمعاشی منظر نامے کو مرتب کرنے میں انتہائی اہم کردار اداکررہی ہے جس کی وجہ سے کل کے دشمن آج کے دوست بنتے نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…