بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

بھارت, پاکستان کیخلاف کیا خطرناک کام کررہا ہے؟ سرحدی چوکیوں پر جانے والوں نے کیاخطرناک منظر دیکھا ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کا جنگی جنون سر چڑ ھ کر بول رہا ہے حال ہی میں ایک انکشاف ہوا ہے کہ بھارت فوج نے راجستھان کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی کنٹرول لائن کے قریب زیر زمین بنکر بنائے، جبکہ قندقین بھی کھودی گئیں ، جس سے دو ایٹمی حریف کے ایکد وسرے کیخلا گ جنگ کی خطرات بڑھ گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑی واقعہ سےپاک بھارت کے تعلقات میں ہرروز کشیدگی بڑھتی جار ہی ہے ۔ برطانوی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے والے ایک رپورٹر نے بتایا ہے کہ اڑی واقعہ پاکستان پر الزام تراشی اور پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے بعد بھارت کی جنگی تیاریوں نے زور پکڑا ہوا ہے ۔ خدشہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے بنائے گئے بنکرز میں اسلحے کی کثیر تعداد بھی چھپائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردئیے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے۔اخبار کے نمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ، یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے لیکن اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں۔ایل او سی کیساتھ واقع گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پا کستان آزاد کشمیر میں کنٹرو ل لائن کے قریب فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹوں نے ایک دفعہ اپنے ایئر کنٹرول کو بتایا کہ انکی ٹرانسمیشن کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر کے اس پر پاکستانی ملی نغمے لگا دئیے ، پائلٹ نے بتایا کہ وہ اکثر پاکستان کا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان ‘‘سنتا تھا۔ 㼀

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…