ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مدینہ منورہ میں خوفناک حادثہ۔۔۔! ہلاکتیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ میں کار کے ایک الم ناک حادثے میں ایک سعودی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی انجمن ہلال احمر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انھیں شاہراہ ینبوع پر ایک حادثے کی اطلاع ملی جب رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے تو کار کو آگ لگی ہوئی تھی اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوچکے تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں شاہراہوں پر حادثات میں اوسطاً روزانہ سترہ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔فرینڈز آف ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی مملکت میں ہر سال قریباً پانچ لاکھ چھبیس ہزار سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔سعودی عرب سڑک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی شرح کے اعتبار سے دنیا میں بیسویں نمبر پر ہے اور عرب ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ان حادثات کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت ہر سال قریباً اکیس ارب ریال خرچ کرتی ہے۔حکومت حادثات اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں پر قابو پانے کے لیے انجمن ہلال احمر اور محکمہ ٹریفک کے تعاون سے آگہی مہمیں بھی چلاتی رہتی ہے لیکن ان سے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں میں گاڑیوں کو بہتر انداز سے چلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق شعور اجاگر کرکے ہلاکتوں اور زخمیوں کی شرح کو پندرہ فی صد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے سخت ٹریفک قوانین کا نفاذ ہونا چاہیے ۔روڈ میپ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کے ذریعے موٹر گاڑیوں کے سواروں ،مسافروں اور راہ گیروں کو تحفظ مہیا کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…