ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کانگریس کے رہنماراہول گاندھی نے مودی کا’’نیا‘‘نام رکھ دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے مودی کو ’’دلال‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ مودی خون کی سودے بازی کررہا ہے ،فوجیوں کے خون کے پیچھے مودی چھپا ہوا ہے ٗمودی تم اپنا کام کرو اور فوج کو اپنا کام کرنے دو۔بھارتی اخبار کے مطابق راہول گاندھی نے مودی کو ’’دلال‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی خون کی سودے بازی کررہا ہے ،فوجیوں کے خون کے پیچھے مودی چھپا ہوا ہے،انہوں نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی تم اپنا کام کرو اور فوج کو اپنا کام کرنے دو-ان کا اترپردیش میں جلسے کے دوران کہنا تھا کہ مودی نے ملک کی عوام سے جھوٹے وعدے کیے،مودی ہر جگہ دودھ کی نہیں بہانے کی بات کرتے ہیں لیکن خزانے میں ایک روپیہ تک نہیں ہے،صرف مودی اور اس کے چمچے چماٹے خوش ہیں ملک میں کوئی اوران کی حرکتوں سے خوش نہیں ہے۔
پاکستان کوروزایک نئی دھمکی دینے والے بھارت کی فوج کے بارے میں برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے جبکہ انڈین فوج جوکہ بنکرزبنانے میں مصروف ہے تاہم ان کوخوف ہے کہ حملے کی صورت میں وہ بنکروں میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں تواس صورتحال میں بھارتی فوج کی اعلی قیادت پریشانی کاشکارہے جبکہ کئی بھارتی فوجی رات کی بجائے دن میں سوتے ہیں ۔ اخبار کے مطابق ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے . یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے تاہم اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں ۔ایل او سی کیساتھ واقع گائوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے ۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں ۔بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد اس آپریشن کی فوٹیج جاری کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو فوٹیج حکومت کے حوالے کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے تا کہ بھارتی حکومت اپنا موقف بہتر انداز سے بیان کر سکے ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارتی سیاستدانوں اور عوام کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں ۔بھارتی سیاستدان اروند کیجروال ،سنجے نروپم اور پی چدم نے بھارتی فوج سے فوٹیجز دکھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے آف دی ریکارڈ بیان دیتے ہوئے بتا یا کہ فوج چاہتی ہے کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی فوٹیجز جاری کرے گی تاکہ ان لوگوں کو جواب مل سکے جو کہتے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک نہیںکی گئیں ۔انہوں نے بتا یا کہ فوٹیجز جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کے رد عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔ان کاکہنا تھا کہ فوٹیجز جاری کرنے سے پاک بھارت تناو بڑھنے کے ممکنہ خدشے کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔جبکہ گزشتہ روزمقبوضہ کشمیراسمبلی عبدالرشید نے بھارتی فوج کی جعلی ویڈیوزبنانے کی کوششوں کوبے نقاب کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…