جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’نریندر مودی جنگی جنون میں پاگل ‘‘ اپنی ہی کابینہ پر یہ کیا پابندی لگا دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی جنگی جنون پھیکا پڑنے لگا ، پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کابینہ میں اٹھائے جانےوا لے سوالات سے تنک آکر سرجیکل سٹرائیک پر بات کرنے سے منع کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام اراکان کے منہ پر ایک سوال تھا ، جب سرجیکل سٹرائیک کا سوال بار بار دہرایا جانے لگا تو وزیراعظم نے اس معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ سرجیل اسٹرائیک پر صرف وہی لوگ بات کریں جو اس کے مجاذ ہیں۔ لہٰذا اس پر اب کوئی بات نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ہونے والے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس میں پاکستان کے دو فوجی جوان شہید جبکہ بھارت کے 14فوجی ہلاک اور 3چوکیوں تباہ ہوئیں تھیں ۔
دوسری طرف برطانوی اخبار نے اْڑی ڈرامے کے بعد جنگی جنون میں پاگل بھارتیوں کی تیاریوں کے حوالے سے چشم کشا حقائق کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج فیصلہ کن جنگ کے لئے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ زیر زمین بنکروں کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ بڑی تعداد میں ہتھیار بھی ان بنکروں میں پہنچائے جارہے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے۔برطانوی اخبار کے رپورٹرنے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ، یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے لیکن اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں۔ایل او سی کے ساتھ واقع گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…