بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’دل دل پاکستان،جاں جاں پاکستان‘‘ بھارتی پائلٹ نے ایسا بیان دیدیا کہ بھارتی سر پکڑ کر بیٹھے گئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان کی مسلح افواج کو ہر شعبے میں دشمن پر برتری حاصل ہو گی ، وطن عزیز کی بری فوج دنیا کی سخت جان فورس ہے تو ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان بھارت سے کئی آگے ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ میں زمینی افواج کا کردار کلیدی ہے ، گزشتہ پندرہ سال سے میدان جنگ میں رہنے والی پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ ممکن نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ موجودہ ٹیکنالوجی اور عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہی نہیں جبکہ پاکستان دفاعی خود انحصاری کے لیے اہم اہداف کامیابی سے حاصل کر چکا ہے۔تجزیہ کار متفق ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو پاکستان کی سخت جان زمینی افواج اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج دشمن کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے کافی ہے۔
دوسری طرف اڑی حملے کے بعد پاکستان سے جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردئیے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے۔اخبار کے نمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ، یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے لیکن اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں۔ایل او سی کیساتھ واقع گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پا کستان آزاد کشمیر میں کنٹرو ل لائن کے قریب فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹوں نے ایک دفعہ اپنے ایئر کنٹرول کو بتایا کہ انکی ٹرانسمیشن کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر کے اس پر پاکستانی ملی نغمے لگا دئیے ، پائلٹ نے بتایا کہ وہ اکثر پاکستان کا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان ‘‘سنتا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…