بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم ملازمین کیلئے بری خبر ، حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں سرکاری محکمے کے ملازمین کی سالانہ تعطیلات بھی کم کر دی گئیں،عرب ٹی وی کے مطابق ملازمین 60 یوم میں استحقاقی تعطیلات کر سکتے ہیں۔ مگر اس کے بعد وہ چھٹی کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔ اگر کوئی ملازم سابقہ شیڈول پرعمل کرنا چاہیے تو وہ سالانہ 36 دن کی تعیطلات کر سکتا ہے جو کہ سابقہ شیڈول سے کم ہیں۔چھٹیوں کے قانون میں ملازمین کو تعطیلات کے دوران آمد ورفت کے لیے دی گئی مالی مراعات واپس لے لی گئی ہیں۔ البتہ سرکاری نظام الاوقات سے ہٹ کراضافی گھنٹے کام کرنے والے کو مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اضافی وقت کی اجرت بنیادی تنخواہ کا 25 فی صد ہوگی جب کہ تعطیلات کے ایام میں بنیادی تنخواہ کے50 فی صد کے مساوی بونس دیا جائے گا۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو مالی سال کے دوران 30 دن سے زاید رخصت کی اجازت نہیں ہوگی۔تعطیلات ، تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے منظور کردہ مذکورہ ضوابط کا اطلاق مقامی سعودی باشندوں اور غیرمقامی افراد پر بھی ہو گا۔تمام ملازمین کی کارکردگی پر پرگہری نظر رکھی جائے گی اور کسی کو کام چوری کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر محکمہ کسی سرکاری ملازم کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہو تو اسے تحریری وارننگ دی جائے گی۔ اگر وہ اپنی اصلاح نہ کرے تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور تیسرے سال بھی اس کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی تو اسے نوکری سے فارغ کرنے کے لیے کیس متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔تمام ملازمین کو ان کے متعلقہ کام کے لیے سال کے شروع میں اہداف بتا دیے جائیں گے اور سال کے آخر میں ان اہداف پر ہونے والے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری طرف سعودی حکومت نے نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی،لیکن پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے افراد اس فیس سے مستثنی ہوں گے ، ملک میں رہنے والے غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے 200 ریال فیس دینا پڑے گی ملک سے باہر گزارے گئے ہراضافی ماہ کے لئے 100 ریال ادا کرنے پڑیں گے،سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے مالی اصلاحات جاری ، حکام کی جانب سے ویزا فیس متعارف پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے لوگ اس فیس سے مستثنی ہوں گے۔عرب اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے نئی ویزا فیس متعارف کرادی ، نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی،لیکن پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے افراد اس فیس سے مستثنی ہوں گے جبکہ ملک میں رہنے والے غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے دو سو ریال فیس دینا پڑے گی ملک سے باہر گزارے گئے ہراضافی ماہ کے لئے سو ریال ادا کرنے پڑیں گے۔اس سے قبل سعودی عرب میں سنگل انٹری ویزے کی فیس پانچ سو ریال تھی جسے بڑھا کر بائیس سو ریال کردیا گیا ہے چھ ماہ کے ملٹی پل ویزے کی فیس پانچ سو ریال سے بڑھا کر تین ہزار ریال کردی گئی ہیجبکہ ایک سال کے ویزے کی فیس ہزار ریال اور دو سال کے ملٹی پل ویزے کی فیس آٹھ ہزار ریال کردی گئی ہے۔ویزہ فیس بڑھانے کا فیصلہ سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور اسکا اطلاق ہجری اسلامی سال کے آغاز یعنی پہلی محرم سے ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…