بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

طالبان نے قندوز پر ایک مرتبہ پھر حملہ کردیا ٗ عسکریت پسندوں اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزار شریف(این این آئی)افغانستان کے ترکمانستان سے منسلک شمالی صوبے جاوزجان میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ طالبان نے قندوز پر ایک مرتبہ پھر حملہ کردیا جس کے بعد عسکریت پسندوں اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی برطانوی میڈیا نے صوبائی گورنر کے ترجمان رضا غفوری کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ضلع دارزاب کے ایک شاپنگ مال کے قریب زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ترجمان کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا یہاں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے موجود تھی۔انھوں نے کہا کہ افغانستان کی عوام کے دشمنوں نے نہتے افغانیوں کو نشانہ بنایا ہے، جو ضروریات زندگی کی خریداری میں مصروف تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قندوز شہر پر حملہ جنوبی اور مشرقی جانب سے پیر کو علی الصبح کیا گیا اور طالبان عسکریت پسند حکومتی فورسز سے لڑائی میں مصروف رہے۔قندوز کے صوبائی گورنر کے ترجمان محمود دانش نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے مختلف اطراف سے شہر پر حملہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ طالبان نے حملے کے لیے رہائشی علاقوں کا انتخاب کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز جوابی کارروائی کے دوران نہایت احتیاط کا مظاہرہ کر رہی ہیں تاکہ شہری آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔محمود دانش نے بتایا کہ افغان ایئر فورس بھی لڑائی میں زمینی افواج کی مدد کر رہی ہیں، ساتھ ہی انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طالبان شہر پر قبضہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…