جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عوام کیلئے انتہائی بری خبر۔۔۔۔! سعودی عرب نےبجلی گرا دی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی،لیکن پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے افراد اس فیس سے مستثنی ہوں گے ، ملک میں رہنے والے غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے 200 ریال فیس دینا پڑے گی ملک سے باہر گزارے گئے ہراضافی ماہ کے لئے 100 ریال ادا کرنے پڑیں گے،سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے مالی اصلاحات جاری ، حکام کی جانب سے ویزا فیس متعارف پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے لوگ اس فیس سے مستثنی ہوں گے۔عرب اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے نئی ویزا فیس متعارف کرادی ، نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی،لیکن پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے افراد اس فیس سے مستثنی ہوں گے جبکہ ملک میں رہنے والے غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے دو سو ریال فیس دینا پڑے گی ملک سے باہر گزارے گئے ہراضافی ماہ کے لئے سو ریال ادا کرنے پڑیں گے۔اس سے قبل سعودی عرب میں سنگل انٹری ویزے کی فیس پانچ سو ریال تھی جسے بڑھا کر بائیس سو ریال کردیا گیا ہے چھ ماہ کے ملٹی پل ویزے کی فیس پانچ سو ریال سے بڑھا کر تین ہزار ریال کردی گئی ہیجبکہ ایک سال کے ویزے کی فیس ہزار ریال اور دو سال کے ملٹی پل ویزے کی فیس آٹھ ہزار ریال کردی گئی ہے۔ویزہ فیس بڑھانے کا فیصلہ سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور اسکا اطلاق ہجری اسلامی سال کے آغاز یعنی پہلی محرم سے ہوگا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے سات مختلف سروسز پر دی گئی سبسڈی واپس لئے جانے اوردو اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے ہجری سال کے آغاز پر نئی ویزہ پالیسی کے نفاذ کا امکان کیا گیا تھا ،سعودی حکومت نے سات مختلف سروسز پر پچاس فیصد سبسڈی دے رکھی ہے جس کا اطلاق تین سال قبل کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق جن سروسز پر سسبڈی(رعایت) ختم ہونے کا امکان ہے ان میں پاسپورٹ، کار ڈرائیونگ لائسنس، کار کی ملکیت کی تبدیلی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور اقامہ کی تجدید شامل ہیں۔رواں سال اگست میں سعودی کابینہ نے ان میونسپل سروسز پر فیس لاگو کرنے کی منظوری دی تھی،عملدرآمد کے لئے نوے روز کا وقت بھی دیا گیا تھا۔متعلقہ وزارت کو اس حوالے سے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔اسی ماہ سعودی حکومت نے ویزہ اور ٹریفک جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کئے گئے ان دونوں فیصلوں پر علمدرآمد کی صورت میں پاسپورٹ اور اقامہ کی تجدید مہنگی ہوجائے گی۔نئے قوانین کے تحت انٹری ویزہ فیس دوہزار ریال مختص کی گئی ہے تاہم پہلی بار عمرہ یا حج کے لئے آنے والے مستثنیٰ ہونگے۔چھ ماہ کے ملٹی پل انٹری ویزہ پر تین ہزار، بارہ ماہ کے ویزہ پر پانچ ہزار اوردوسال کے ملٹی پل انٹری ویزہ پر آٹھ ہزار سعودی ریال ادا کرنا ہونگے۔ ٹرانزٹ ویزہ فیس تین سو ریال ہوگی جبکہ چھ ماہ کے لئے ایگزٹ ری انٹری ویزہ پر چھ سو سعودی ریال ادا کرنا پڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…