اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)براہمداغ بگٹی بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن طریقے سے بھارتیوں کو خوش کرنے طریقے ڈھونڈنے میں لگا ہوا ہے ۔ تازہ ترین واقعے میں براہمداغ نے گاندھی کی سمادی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ تفصیلات کے مطابق غدار وطن بھارتیوں کے ٹکڑوں پر پلنے کیلے اور ان کے قدموں میں لوٹنے لگا۔ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے کے لیے براہمداغ بگٹی تمام حدیں پھلانگ گیا ، گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کو خون سے رنگنے والا گاندھی کے آگے جھک گیا۔ براہمداغ بگٹی نے گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگئی ہیں۔ براہمداغ بگٹی ان دنوں بھارت میں شہریت کے لیے ہاتھ پاں مار رہا ہے۔ بھارت نے اسے پناہ دینے کی پیشکش کی لیکن پھر لفٹ نہیں کرائی۔غدار وطن بھارتیوں کے ٹکڑوں پر پلنے کیلے اور ان کے قدموں میں لوٹنے لگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اپوزیشن کانگریس نے بلو چ با غی رہنما براہمداغ کو پناہ دینے کی مخالفت کر دی ۔بھارتی میڈیا کیمطابق براہمداغ بگٹی نے سو ئٹزرلینڈ میں بھارتی مشن سے ملاقات میں سیاسی پناہ کی درخواست پیش کی، سیاسی پناہ حاصل کرنے کے باقاعدہ طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے براہمداغ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن جائیں گے، دوسری طرف کانگریس نے براہمداغ کی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ کا نگر یس کا کہنا ہے کہ اس اقدا م سے بھا رت کے خلا ف دنیا میں منفی تا ثر پیدا ہو گا ، اور پا کستا ن کے اس دعوے کو تقویت ملے گی کہ بھا رت بلو چستا ن میں مداخلت کر رہا ہے، ادھربلوچ قوم پرست رہنما حربیار مری کا کہنا ہے کہ وہ بلوچ جن کی زندگی کو خطرہ ہے انھیں کسی بھی ملک میں اگر پناہ ملتی ہے تو لینی چاہیے لیکن اگر بلوچ غیر ضروری طور پر انڈیا میں سیاسی پناہ لیں تو اس کے اثرات ٹھیک نہیں ہوں گے۔بی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں حربیار مری کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے غیر ضروری طور پر انڈیا میں سیاسی پناہ لینے کا فائدہ جہادی گروپ اٹھا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ان بلوچوں کے لیے آواز اٹھانی چاہیے جو مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔لندن میں مقیم قوم پرست رہنما کا کہنا تھا کہا کہ فی الحال نہ تو ان کا انڈیا میں سیاسی پناہ لینے کا اردارہ ہے اور نہ ہی انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ انھیں برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی ہوئی ہے تو وہ انڈیا کیوں جائیں؟ان کا کہنا تھا کہ ’اگر مسقبل میں برطانیہ میں حالات مشکل ہوئے تو وہ پھر ساتھیوں کے مشورے سے ہی فیصلہ کریں گے۔‘کچھ بلوچ قوم پرست یہ سمجھتے ہیں کہ جنیوا میں مقیم بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے جلاوطن سربراہ براہمداغ بگٹی کی طرف سے انڈیا میں سیاسی پناہ کی درخواست کے فیصلے کا بلوچوں پر منفی اثر پڑے گااس سوال کے جواب میں حربیار مری کا کہنا تھا کہ ’برہمداغ بگٹی کی اپنی سوچ ہے اور وہ اس سوال کا جواب خود دیں گے.
براہمداغ بگٹی نے نمک حرامی کی تمام حدیں پار کر دیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی



















































