ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کرنے والا مودی پاک فوج کے عزائم دیکھ کر چوکڑی بھول گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار کو پاک فوج کی صورت میں اپنی موت صاف نظر آنے لگی ہے جس پر وہ بوکھلا کر اپنےا یک روز پہلے کے بیانات بھی بھول رہے ہیں اور ان کی آپس میں بیان بازیاں بھی ایک دوسرے میل نہیں کھا رہیں ۔ تازہ ترین بیان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی بھی کسی کی زمین پر حملہ نہیں کیا  اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ ہے ۔ بھارت کسی کی زمین کا بھوکا نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جنگ اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے بھارتی وزیراعظم نریند رمودی نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی دوسرے کی زمین کا بھوکا ہے ،ہزاروں بھارتیوں نے عالمی جنگوں کے دوران دوسروں کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ بھارت کبھی بھی زمین کا بھوکا نہیں رہا اور نہ ہی ہم نے کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ کیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ صر ف الفاظ سے نہیں بلکہ رویے سے ہماری ساکھ میں اضافہ ہوا ہے ہم وہ لوگ ہیں جو دوسروں کیلئے جیتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج اور جنرل وی کے سنگھ سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ مودی اس سے قبل واضح الفاظ میں بلوچستان اور بنگلہ دیش میں بھارت کی سرکاری سرپرستی اور مداخلت کا اعتراف کر چکے ہیں مگر اب اس قدر بوکھلا چکے ہیں کہ اپنے کہے ہوئے الفاظ بھی انہیں یاد نہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…