لندن(آئی این پی ) پٹھانکوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملے کی حقیقت اور بھارتی جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ،بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہو تھا۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔ بھارتی فوجی نے بتایا کہ پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ تو ضرور ہوا تھا لیکن کوئی بھی بھارتی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ پٹھانکوٹ ایئر بیس پر جب حملہ ہوا تو اس وقات کسی بھی بھارتی کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا۔ ہندوستانی فوجی نے انکشاف کیا کہ اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے حملہ ہوتے ہی ہم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور کسی بھارتی فوجی کو گولی بھی نہیں لگی ۔ یاد رہے کہ 2جنوری2016کو بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر حملہ ہوا ، بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں 7بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ بھارت نے پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا لیکن اب بھارت کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ہے اور بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے والا ان کا اپنا ہی فوجی ہے ۔