ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو نہیں چھوڑیں گے،بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکرکادماغ الٹ گیا،پاکستان کیخلاف شدیدہرزہ سرائی 

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/دہرادون (آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کو دھمکی ہے کہ ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا توسرحد پار مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے، لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعد پاکستان ابتک کومے سے باہر نہیں آیا ،پاکستان سراجیکل سٹرائیک سے انکا راس لیے کررہا ہے کیونکہ وہ اس سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا،بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے مقامی ہیرو ویر چندر سنگھ گڑھوالی کی مورتی کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ ہماری ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان میں مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے ،ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو نہیں چھوڑیں گے ۔انکا کہنا تھاکہ لا ئن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعدپاکستان اب بھی کومے میں ہے ۔وزیر دفاع منوہر پریکر نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سرجیکل سٹرائیکس کے دوران آٹھ دہشتگردی کے لانچ پید تباہ کرنے پر سپیشل فورسز کی کوششوں کو سراہا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ جو کوئی بھی بھارت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچے گا بھی تو اسے سخت جواب ملے گا۔منوہر پریکر نے سپیشل فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی قوم پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے بھگوان راما نے لنکا کو فتح کیا اور اسے ویب ہیشانا کے حوالے کردیا ہم نے بنگلہ دیش میں بھی ایسا ہی کیا ،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی جانب بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کومسترد کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر منوہر پریکر نے کہاکہ پاکستان اس لیے ایسا کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل اسٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…