بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی پر چین کا شدید ردعمل،وہ کام کردکھایا جس کاکسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی،چین نے دریائے برہم پترا پر بھارت کا پانی روک لیا، تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے تبت کے مقام پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آبی منصوبہ شروع کردیا جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیاہے اس منصوبے پر چار اعشاریہ نو پانچ بلین یوان لاگت آئی گی اور یہ2019 میں مکمل ہوگا ۔اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں 36فیصد کمی واقع ہوگی جس کے نتیجے میں بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگی اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ، چینی حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ۔
دوسری جانب چینی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک چین سرحد پر نیو کلیئر طاقت کے حامل جیٹ طیاروں کی تعیناتی کا امکان ہے ۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے حاصل کئے جانے والے نیو کلیئر صلاحیت کے حامل36جیٹ طیاروں کو اپنی مزاحمت کو برقرار رکھنے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے پاک چین سرحد پر تعینات کر سکتا ہے۔ چینی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پاک چین سرحد سمیت دیگر متنازعہ سرحدوں پر فرانس میں بنے جیٹ طیارے تعینات کرے گا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ہتھیاروں کی درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ ایشیائی ریجن میں ہتھیاروں اور اسلحہ کی زیادہ درآمد کی وجہ وسط ایشیاء کی غیر مستحکم صورتحال ہے جبکہ دوسری وجہ چین کی بڑھتی طاقت کے باعث اس کے ہمسایہ ممالک کے تحفظات بھی اس کی ایک وجہ ہیں ۔ چینی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ایسے رافیل جیٹ طیارے نیو کلیئر ہتھیاروں کے حامل ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے جیٹ طیاروں کی تعیناتی کے بعد بھارت کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ڈائریکٹر آف سائوتھ ایشیاء اسٹڈیز نے بتایا کہ بھارت نے فرانس سے رافیل ٹیکنالوجی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے فرانس نے مسترد کر دیا اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس کا بھارت کی ملٹری صنعت سسٹم میں مدد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ آج پھر بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے جس کے بعد بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے، بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے، اعلیٰ سفارتی ذریعے کے مطابق مودی کے مشیر نے اسلام آباد میں سینئر شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم کو پیغام دیامیڈیا ذرائع کے مطابق با اثر سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ نریندر مودی کے ایک سینئرمشیر نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم نواز شریف تک پیغام پہنچایا ہے کہ بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…