نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڑی حملے کے بعد بڑی بڑی بڑھکیں مارنے اور سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی دینے کے بعد مودی سرکار پاکستان سے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ واپس لینے پر بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکا، اب یہ معاملہ بھی آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں پاکستان کو پسندیدہ ملک کے درجے پر رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق اجلاس کو اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں کئی اہم وزرا سمیت بھارتی صنعت کار بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو 1996 میں پسندیدہ ملک کا درجہ دیا گیا تھا جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو پسندیدہ ملک کے درجے پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا فیصلہ گزشتہ دنوں اڑی پر حملے کے بعد کیا گیا۔
بہت ہوگیا۔۔۔ بھارت پاکستان کے ساتھ بڑا معاہدہ ختم کرنے کو تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































