ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنڑول پرفائرنگ ،بنگلہ دیش نے بھارتی موقف کی حمایت کردی ۔بنگلہ دیش نے کہاہے کہ بھارت کواپنی سالمیت کےلئے کسی بھی حملے کاجواب دیناانڈیاکاحق ہے ۔پاک بھارت کشیدگی پربنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجدکے مشیراقبال چوہدری نے کہاہے کہ بھارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سالمیت پر حملے کیخلاف جواب دے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں بھارت کو اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے کسی بھی قسم کا اقدام اٹھانے کا ہر حال میں حق میں ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے مسلسل پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہوئے بھارت کی زبان بولنے کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی وزیراعظم کے دورہ بنگلہ دیش پربھی حسینہ واجداوران کی کابینہ نے پاکستان دشمنی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی تھی اب ایک بارپھرہرزہ سرائی شروع کردی ہے ۔