جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

نیویارک میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ صبا الخالد الصباح کی زیر صدارت اہم اجلاس،مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اہم اعلان کردیاگیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2016 |

نیویارک(این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی)نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔نیویارک میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ صبا الخالد الصباح کی زیر صدارت اسلامی تعاون تنظیم کے 57ممالک کا سالانہ رابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپوں کی رپورٹوں کی توثیق کی گئی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے زیر بحث لایا گیا۔اوآئی سی کے خود مختار، مستقل انسانی حقوق کمیشن پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کا جائزہ لے اور وزارتی کونسل کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خوداردیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دلوانے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ قبل نوجوان حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہونے والی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک نئے موڑ پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت روکنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت پر دبا ڈالے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر سمیت فلسطینیوں کے نصب العین، مشرق وسطی اور افغانستان میں امن و اسحکام کی بحالی کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…