اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت میں جنگ ناگزیر ہوتی جا رہی ہے جس کے بعد پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارتی فوجیوں کی جان ان کے حلق میں آگئی ہے اور بھارتی سنہا کے نام نہاد جانباز ، نڈر کھلائے جانے والے ’سینک ‘بارڈر سے دور گھروں کی طرف روانہ ہونے کی فکر میں لاحق ہوگئے ہیں اور دھڑا دھڑ چھٹی کی درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک بھارتی فوجی کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو محاذ پر نہیں جانے دے گی اگر پاکستان سے جنگ ہوئی وہ زندہ واپس نہیں آسکے گا۔بھارتی فوجیوں کی طرف سے اتنی زیادہ تعداد میں درخواستوں کے بعد بھارتی فوجی افسران نے بھارتی وزارت دفاع کو لکھا ہے کہ ان فوجیوں کا معاملہ حل کیا جائے اگر نہ کیا گیا تو پھر نئی بھرتی میں وقت لگے گا جو کہ اس بھارت متحمل نہیں ہوسکتا۔