پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

نوجوان نے بیوی کو قتل کر ڈالا ۔۔! وجہ جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہندوستان میں شوہر نے بیوی کے اسمارٹ فون کے کی پیڈ لاک کا کوڈ نہ بتانے پر اس کو قتل کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش (یو پی) کے شہر جھانسی میں پولیس نے ایک شخص وینیت کمار کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اپنی بیوی پونم ورما کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کے مطابق وینیت کمار کا کہنا تھا کہ پونم اور وہ کانپور سے تعلق رکھتے ہیں، شادی کے بعد انہوں نے جھانسی میں رہائش اختیار کی، جہاں وینیت نے اپنا کاروبار شروع کیا، اس کے بعد کانپور اور جھانسی اس کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پونم کا رویہ گزشتہ ماہ نیا اسمارٹ فون لینے کے بعد سے تبدیل ہوتا جا رہا تھا، اس نے ہماری 4 سال کی بیٹی پر بھی توجہ دینا چھوڑ دی تھی، جبکہ اس نے فون پر ایسا پیٹرن لگا دیا تھا جسے اس کے علاوہ کوئی نہیں کھول سکتا تھا۔پونم کے اس رویئے پر وینیت کو شکوک وشبہات ہوئے، اس نے بتایا کہ میں نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔وینیت کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے 2 دوستوں سے بیوی کو قتل کرنے کی بات کی، اور انہیں 80ہزار روپے بھی دیئے تاکہ وہ پونم کو مار سکیں۔جھانسی کے ایس پی دنیش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ دیگر دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…