ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فلپائنی صدر کی گالیاں،باراک اوباما کے ساتھ وہ ہوگیا جو کسی نے سوچا تک نہ تھا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاؤس(این این آئی)فلپائن کے صدر کی جانب سے امریکی صدر براک اوباما کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے پر اوباما نے ان سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے امریکی صدر لاؤس میں ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں جہاں ان کی فلپائن کے صدر سے ملاقات ہونا تھی تاہم براک اوباما نے فلپائنی صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی کی جانب سے انہیں ’’ بازاری عورت کا بیٹا‘‘ کہنے پر ملاقات منسوخ کردی۔اس سے قبل براک اوباما نے کہاکہ جب وہ صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی سے ملاقات کریں گے تو اس دوران فلپائن میں منشیات فروشوں کے ماورائے عدالت قتل کا معاملہ اٹھائیں گے جس پر فلپائنی صدر نے امریکی صدر کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خود مختار ریاست کا صدر ہوں اوربراک اوباما کون ہوتے ہیں جس کو میں جواب دوں۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ملک میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے خلاف عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…