بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امریکہ نے ایران کو خفیہ طور پرایٹم بم بنانے کی اجازت دیدی!!

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور مذاکرات میں شریک اس کے دیگر شراکت دار خفیہ طور پر ایران کو تاریخی نیوکلیئر معاہدے میں بعض پابندیوں سے چھوٹ دینے پر متفق ہوئے تھے، تاہم امریکی وائٹ ہاؤس نے اس بات کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کی ہے۔گزشتہ برس طے پانے والے معاہدے کا مقصد تہران پر اقتصادی پابندیوں کو کم کرنے کے آغاز کے لیے حتمی وقت کے وعدے کو پورا کرنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی کی جانب سے یہ رپورٹ جاری کئی گئی اوریہ بات رپورٹ کی تیاری میں شریک ادارے کے سربراہ ڈیوڈ اولبرائٹ نے بتائی جو اقوام متحدہ میں سابق اسلحہ معائنہ کار رہ چکے ہیں۔اولبرائٹ کے مطابق رپورٹ میں مذاکرات میں شریک حکومتوں کے متعدد ذمہ داران سے حاصل ہونے والی معلومات کا سہارا لیا گیا تاہم اولبرائٹ نے ان کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کا جائزہ لینے والی ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس کے متن اور مندرجات کی خود مختار اور آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے ایران کو ایٹم بنانے کا استثناء اس لئے دیا ہے کہ ایران اسے مثبت مقاصد میں استعمال کرے گا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ استثناء کے تحت ایران کو اپنی نیوکلیئر تنصیبات میں محفوظ کرنے کے لیے معاہدے میں درج کم افزودہ یورینیئم کی مقدار سے تجاوز کرنے کی اجازت دی گئی۔ کم افزودہ یورینیم کو خالص بنا کر اسے اعلی افزودہ یورینیئم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جو کہ ہتھیار تیار کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کو ملنے والے استثناء کو نیوکلیئر معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کی منظوری بھی حاصل ہے۔ یہ کمیٹی امریکا اور مذاکرات میں شریک اس کے شراکت داروں پر مشتمل ہے۔ ان میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک، جرمنی اور ایران شامل ہیں۔امریکی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے والی عالمی طاقتیں کسی خفیہ انتظام پر متفق نہیں ہوئیں۔وہائٹ ہاؤس کے ایک ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشترکہ کمیٹی اور اس کا کردار کسی طور خفیہ نہیں۔ مذکورہ ذمہ دار نے استثناء کے حوالے سے رپورٹ کی تصدیقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…