ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

حجاج کرام کے خیموں کی حفاظت کون کرے گا؟ سعودی عرب نے زبردست اعلان کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ نے حج اسٹیبلشمنٹ کمپنیوں ، اداروں اور خیموں اور حج آپریٹرز مالکان کو اس بات کا پابند کر دیا ہے کہ وہ ہر ایک ہزار حجاج کے لیے ہر وقت ایک سکیورٹی محافظ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔سعودی میڈیا کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ نے حج اسٹیبلشمنٹ کمپنیوں ، اداروں اور خیموں اور حج آپریٹرز مالکان کو اس بات کا پابند کر دیا ہے کہ وہ ہر ایک ہزار حجاج کے لیے ہر وقت ایک سکیورٹی محافظ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔مشروط ضروریات میں حج کے موقع پر زمینی خدمات فراہم کرنے والے ہر مکتب میں سعودی شہریت رکھنے والے ایک سکیورٹی ذمہ دار کی فراہمی کو شامل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ محافظ کی عمر 20 سال سے کم اور 55 سال سے زیادہ نہ ہو۔ اس سلسلے میں بجلی کے کام ، ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائی جاننے والے شخص کو ترجیح دی جائے۔ علاوہ ازیں اس بات کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ حجاج کے خیمے میں کسی بھی وقت خیمے کے محافظین کی مجموعی تعداد کے 50 فیصد سے کم محافظ موجود نہ ہوں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…