اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آخرکس ریاست میں 43روزکرفیولگاہے؟کشمیر کے گھروں میں کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا ، بچے دودھ سے محروم ہیں ، بھارتی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بریکنگ پوائنٹ پرآگئی ہے۔43 روز کے دوران اسپتال بھارتی فوج کے مظالم کے شکار زخمیوں سے بھر گئے،اس صورتحال میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کا صبر جواب دے گیا،جس نے عالمی برادری سے فریاد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخرہم پربھارتی مظالم کاخاتمہ کب ہوگا؟۔ریاستی حکومت نے کرفیو کی صورتحال میں سرکاری ملازمین کو دفاتر آنے کی ہدایت کی ہیاور دھمکی دی ہے کہ دفتر نہ پہنچنے والے ملازمین کو تنخواہیں اد ا نہیں کی جائیں گی۔بھارت کی اپوزیشن جماعتیں آج کشمیر کی صورتحال پر صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کریں گی۔بھارتی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بریکنگ پوائنٹ پرآگئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان برہان وانی کی9جولائی کوہلاکت کیبعدسیوادی میں کرفیوہے،ان 43دنوں میں 83کشمیری شہید اور 8ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔