جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل 23سال بعد دنیا کے نقشے۔۔۔اہم اسلامی ملک نے بڑا دعوی کر دیا

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار اور شام میں ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل محمد علی فلکی نے اعتراف کیا ہے کہ تہران نے ’فیلق القدس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی کمان میں ’’شیعہ فریڈم آرمی‘‘ کے نام سے ایک فوج تشکیل دے رکھی ہے جو بہ قول ان کے اس وقت تین اہم محاذوں عراق، شام اور یمن میں لڑائی میں شامل ہے۔پاسداران انقلاب کی مقرب فارسی نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل علی فلکی نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی زیرکمان ’شیعہ فریڈم آرمی‘ میں صرف ایرانی ہی نہیں بلکہ ان خطوں کے لوگ بھی شامل ہیں جہاں یہ آرمی لڑائی میں شریک ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل فلکی نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی زیرقیادت شام میں لڑنے والی فورسز پاسداران انقلاب ہی کا حصہ ہیں۔ جب بالواسطہ طور پر جنگ میں ہمیں افراد کار میسر ہیں تو پاسداران انقلاب کو براہ راست اس جنگ میں جھونکنے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی فوج کا اہم کردار محاذ جنگ پرعسکری رہ نمائی، جنگی تربیت اور لڑائی کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں جنرل فلکی نے دعویٰ کیا کہ ’’شیعہ لبریشن آرمی‘‘ کے قیام کا اصل مقصد اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 23 سال میں اسرائیل کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔ اس وقت ہماری تشکیل کردہ شیعہ فورسز اسرائیل کی سرحدوں پر دستک دے رہی ہیں مگر ان کی توجہ عراق، شام اور یمن کے محاذوں پر مرکوز ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں جنرل فلکی نے افغان پناہ گزینوں کو موثر جنگی قوت میں تبدیل کرنے میں ناکامی پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 30 سال تک افغان پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کیا ہے۔ ہم ان میں کسی جرات مند قائد کے ظہور کے انتظار میں رہے ہیں۔ ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ لبنان کی حزب اللہ، یمن کے حوثیوں اور بحرین کے اہل تشیع کی طرح انہیں بھی منظم کرنے کی کوشش کی جانی چاہییتھی۔البتہ جنرل فلکی نے ’’فاطمیون‘‘ بریگیڈ اور اس کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس گروپ میں افغان پناہ گزینوں کو شامل کیا گیا ہے جو محض 100 ڈالر کیعوض رضاکارانہ طور پر ایران کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…