منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں خاموش ’’آتش فشاں‘‘ پھوٹ پڑا،بھارتی فوجیوں کے تابوتوں کی روانگی شروع

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں خاموش ’’آتش فشاں‘‘ پھوٹ پڑا،بھارتی فوجیوں کے تابوتوں کی روانگی شروع،مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افرادنے بھارتی فوج کے ایک قافلے پر ضلع کے علاقے خواجہ باغ میں حملہ کیا پولیس کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکارہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔دریں اثنا ضلع پلوامہ کے علاقے کاکا پورہ میں دستی بم کے ایک حملے میں بھارتی پولیس کے کم از کم پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بٹہ کے رہاشیوں نے فوجیوں کے ہاتھوں سوموار کو ایک نوجوان کے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے تھے جس کی پاداش میں انہیں شدید انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار بٹہ مالو کے دھوبی محلہ اور ایس ڈی کالونی میں گھروں میں گھس گئے اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کی سخت مار پیٹ کی ۔ قابض اہلکاروں نے اس دوران گھروں کے شیشے توڑ دیے اور کمروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ علاقے کے کئی نوجوان گرفتاری سے بچنے کیلے روپوش ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز ایس کالونی میں ایک 17 برس کے لڑکے یاسر احمد کو سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

بھارت کا اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ ناکام بنانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال ،حملوں میں دو بھارتی فوجی ہلاک ،ایک پولیس اہلکار زخمی
سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو سونہ وار سرینگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کیلئے آج مسلسل چالیسیوں دن بھی پوری وادی کشمیرمیں سخت کرفیو اوردیگر پابندیاں جاری رکھیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے سرینگر اور تمام بڑے قصبوں میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کررکھی تھی جبکہ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف جانیوالے تما م راستوں کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی تسلط اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے خلاف مشترکہ طورپردی تھی۔بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے سرینگر کے علاقوں مہراج گنج اور وازہ پورہ میں سڑکوں کے کنارے کھڑی پرائیویٹ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔پوری وادی کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائیل سروس بھی معطل رہی ۔تاہم متعدد مقامات پر لو گ کرفیو اوردیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کی کوشش کی ۔ لوگوں نے مارچ کی اجازت نہ ملنے پربٹہ مالو ، نواع کدل اور سرینگر کے دیگر علاقوں میں دھرنے دیئے ۔بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوں نے اپنے گھروں سے باہر آکر اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کی کوشش کی۔ انہیں ہمہامہ اور نگین تھانوں میں نظر بند کیا گیا۔ آج برہان مظفر وانی شہید کے چہلم کے موقع پر بانڈی پورہ میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے نے شہید کو زبردست خرا ج عقیدت پیش کیا۔ برہان وانی کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ کی 8تاریخ کو ضلع اسلام کے علاقے ککر ناک میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ وادی میں بے گناہ شہریوں کے قتل کیخلاف جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال مختلف مساجد کے آئمہ کرام اور مذہبی تنظیموں پر مشتمل مجلس شوریٰ نے دی تھی۔ بارہمولہ کے علاقے کوٹھی باغ میں بھارتی فوج کے ایک قافلے پر آج ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں ایک پولیس تھانے پر گرینیڈ حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ ضلع راجوی کے علاقے Gambhirمیں بھی بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں بھی ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

مقبوضہ کشمیر،بھارتی پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے نظربند کردیا
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کرلیا جب انہوں نے سرینگر میں سونہ وار میں واقع اقوام متحدہ کے فوجی مبصردفتر کی طرف مارچ کی کوشش کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کرفیو توڑتے ہوئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلے اور اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کی کوشش کی بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے نگین پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا۔ مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے رواں انتفادہ کے دوران کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیلئے مشترکہ طورپردی تھی۔انہوں نے لوگوں سے کہاتھا کہ وہ سرینگر کے علاقے سونہ وار میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کی طرف 72گھنٹے کا مارچ کریں۔ قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور آغا سید حسن الموسوی الصفوی کومارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں یاتھانوں میں نظربند رکھا ۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر اور تمام بڑے قصبوں میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کررکھی تھی جبکہ اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف جانیوالے تما م راستوں کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔وادی کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائیل سروس بھی معطل رہی ۔ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو سونہ وارمیں اقوام کے دفتر کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کیلئے وادی کشمیرمیں کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مذید سخت کردیا ہے۔ دریں اثناء ضلع راجوری میں واقع فوجی کیمپ میں ساتھی فوجی اہلکارکی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی فوج کی خچر کمپنی کا ایک اہلکار ضلع کے علاقے گمبھیر میں واقع فوجی کیمپ میں پراسرار طورپر مردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ فوجی کی ایک دوسرے فوجی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

کشمیر ی بھارت کے جبری قبضے کیخلاف چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں گرفتاریوں کی لہر کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ترجمان ایاز اکبر کے بیٹے سرور یعقوب کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایاز اکبر پارمپورہ تھانے میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں اور ان کے بیٹے سرور کو اپنے والد کے لیے کھانا لے جاتے وقت گرفتار کیا گیاجو انتہائی افسوسناک ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ کم عمر لڑکوں کی گرفتاری قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ حریت کے بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے کے کٹھ پتلی حکمرانوں نے اپنے بھارتی آقاؤں کے سامنے مکمل طور پر سرینڈر کر لیا ہے اور محض کرسی کے لیے وہ نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری بھارت کے جبر ی قبضے کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ آزادی کا سورج طوع ہوتے دیکھیں گے۔ بیان میں سرینگر ائر پورٹ اور بنگلور میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ بھارت کو اب ہر جگہ اسی طرح کے سخت احتجاج کا سامنا کرنا ہوگالہذا اسے چاہیے کہ وہ کشمیریوں کی تحریک کو سنجیدگی سے لے ورنہ یہ نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے۔

حریت رہنماؤں کی کشمیریوں سے ’کشمیر چھوڑ دو تحریک‘ کامیاب بنانے کی اپیل
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنماؤں کی طرف سے حریت قیادت کی طرف سے اعلان کردہ ’’کشمیر چھوڑ دو تحریک ‘‘کو بھرپورشرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیر میں قتل عام کے حالیہ واقعات بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشیُ کیلئے اپنی فورسز کی دی جانیوالی کھلی چھوٹ کاواضح ثبوت ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے آسیہ اندرابی نے کہا کہ بھارت کو اپنے مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور خالصتان اور ماؤ نوازوں کے مطالبے ماننے چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ 1947 کے بعد سے بھارت کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں دی ہے دینے سے انکار کررہا ہے ۔ انہوں نے کشمیر کے نہتے اور پر امن لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پرمبنی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرسکتا ۔ غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماؤں ظفر اکبر بٹ ، مختار احمدوازہ اور بلال صدیقی نے جیل سے جاری بیانات میں لوگوں سے حریت قیادت کی طرف سے اعلان کردہ پروگرام پر عمل درآمد کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ حریت قیادت کی طرف سے شروع کی گئی کشمیر چھوڑ دو تحریک کے تحت بھارت کو کشمیر سے جانا ہوگا ۔ حریت رہنماؤںیاسمین راجہ،زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی ، جاوید احمد میر، محمد یوسف نقاش، سید بشیر اندرابی، میر شاہد سلیم، محمد یوسف میر، غلام احمد گلزار، شبیر احمد ڈار اور محمد احسن اونتو نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر ، برہان مظفر کے چہلم میں ہزاروں افراد کی شرکت
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں ممتاز مجاہدکمانڈر برہان مظفر وانی شہید کے چہلم پر ضلع بانڈی پورہ میں ہزاروں لوگوں نے شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کیمطابق عینی شاہدین کے مطابق کلوسہ، وٹپورہ، شیخ محلہ ، اونی گام ، پاپ چھن، پزلپورہ اور نوپورہ دیہات کے ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر آکر خصوصی عائیہ تقریبات منعقد کیں۔ برہان مظفر وانی کو بھارتی فوجیو ں گزشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو اسلام آباد ضلع کے علاقے ککر ناک میں دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ شہید کیا تھا۔ تقریبات میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ لوگوں نے برہان کے حق میں نظمیں بھی پڑھیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بھی لگائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…