ماسکو (این این آئی) شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں روس اور امریکا کے مشترکہ فوجی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سیرگی شویگو نے ایک بیان میں کہاکہ حلب میں قیام امن کے لیے جلد ہی امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشن کیا جائے گا۔روسی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ ہم اپنے امریکی اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات پر زیادہ توجہ دینے کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ ہم نے ان سے صرف حلب میں قیام امن کے لیے مشترکہ فوجی آپریشن کی بات کی ہے۔ جلد ہی ہم کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ شویگو کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد حلب میں جنگ ختم کرنا اور متاثرہ لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ شام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے جلد جنیوا یا عمان میں مزید بات چیت بھی شروع کی جائے گی۔
اہم مقصد کیلئے روس اورامریکہ ایک ہوگئے ،مشترکہ فوجی آپریشن کااعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































