جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

شمالی کوریا ایران سے سبق لے, امریکہ نے وارننگ جاری کر دی

datetime 26  جولائی  2016 |

لاس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے شمالی کوریا ایران سے سیکھے، شمالی کوریا دنیا کا واحد ملک ہے جو بین الاقوامی ذمہ داریوں سے انکاری ہتھیار اور میزائل بنانے اور اشتعال انگیز اقدام جاری رکھے ہوئے ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق لاس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم “آسیان” کے اجلاس کے موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے اقدام نہ صرف اس خطے بلکہ بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انکا کہنا تھاکہ ایسے میں کہ جب دنیا جوہری ہتھیاروں سے چھٹکارے کی کوشش کر رہی ہے، شمالی کوریا کی طرف سے ان کے حصول کی کوششیں اشتعال انگیزی اور شدید تشویش کا باعث ہیں۔کیری نے کہا کہ شمالی کوریا کو ایران سے سیکھنا چاہیے جسے امریکہ کی دشمنی تھی لیکن اس نے امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے معاہدہ کیا۔ایک طاقتور اور کافی حد تک ترقی یافتہ ملک ایران جس کی ہزاروں سال کی تاریخ ہے، نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے کے عوض جوہری ہتھیار تیارنہیں کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ” شمالی کوریا، دنیا کا واحد ملک ہے جو بین الاقوامی ذمہ داریوں سے انکاری ہے، اپنے ہتھیار اور میزائل بنانے اور اشتعال انگیز اقدام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ وہ امریکہ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اسے جوہری ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔جنوبی کوریا میں امریکہ کے تقریبا ساڑھے 28 ہزار فوجی تعینات ہیں جو کہ جنوبی کوریا کے ساتھ باقاعدہ سے فوجی مشقیں کرتے رہتے ہیں۔ پیانگ یانگ ان مشقوں کو شمالی کوریا پر حملے کی تیاری قرار دیتے ہوئے انھیں بند کرنے کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں سال مارچ میں شمالی کوریا کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کی تھیں لیکن سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں کے باجود پیانگ یانگ نے بین الاقوامی ذمہ داریوں سے روگردانی کا فیصلہ کیا۔انھوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا پر ان پابندیوں کے مکمل نفاذ میں اپنا کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…