منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی میں حالات مزید بگڑ گئے ، ترک آرمی چیف کا اہم بیان آگیا

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے قائم مقام آرمی چیف جنرل امیت دندار نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 194ہوگئی ، 1154 افراد زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 41 پولیس اہلکار، 47 عام شہری، 2 فوجی افسر اور فوجی بغاوت کرنے والے 104 افراد شامل ہیں، فوجی بغاوت میں ایئرفورس، ملٹری پولیس اور آرمر یونٹس کے زیادہ تر اہلکار شامل تھے، ترکی میں فوجی بغاوت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ، بغاوت کی کوشش کے الزام میں 1563اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا،ترکی میں29کرنلزاور 5جرنلز کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کو ترکی کے قائم مقام آرمی چیف جنرل امیت دندارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بغاوت کی کوشش کے الزام میں 1563اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیااور104اہلکار آپریشن میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 41پولیس اہلکاراور 47شہری بھی شامل ہیں۔ ترکی میں فوجی بغاوت کرنے پر 29کرنلز اور5جرنلز کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔بغاوت میں شامل کئی کمانڈرز کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوا م نے بغاوت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جوکبھی بھی نہیں کھلے گا۔ فوجی بغاوت کی کوششوں کے دوران 90افراد ہلاک جبکہ1154افراد شدید زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…