جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ ایک اور عرب ملک کی جنگ میں کودنے کو تیار،فوجیوں کی روانگی کا عندیہ دیدیا

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اعلی ترین سفارتکار جان کیری کی اپنے سعودی ہم منصب وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات میں ‘داعش’ کی بیخ کنی اور سعودی عرب میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات زیر بحث آئے۔سعودی اخبار کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عادل الجبیر نے ‘داعش’ کی بیخ کنی کے لئے فوج کی فراہمی کی درخواست کی۔ سعودی وزیر خارجہ نے جان کیری سے شام میں عبوری سیاسی نظام کے قیام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں لیبیا، یمن سمیت متعدد دیگر معاملات جن میں اسرائیل۔فلسطین محاذ پر رونما ہونے والے حالیہ واقعات سرفہرست تھے، زیر بحث آئے۔جان کیری نے ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ سے سوموار کے روز مملکت میں ہونے والے خودکش بم حملوں میں ہونے والی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔پنی نیوز کانفرنس کے دوران جان کربی نے واضح کیا کہ ‘داعش’ کی بیخ کنی کے حوالے سے سعودی کوششوں میں تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کوئی نئی بات نہیں، ہم پہلے بھی اس موضوع پر بات کر چکے ہیں اور یہ گفتگو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔جان کربی نے کہا کہ داعش کی بیخ کنی سے متعلق تبادلہ خیال کھلا راز ہے اور شام کی سپورٹ اور اس دہشت گرد گروپ کے خلاف اتحاد میں سعودی عرب کا کردار نہایت اہم ہے۔ اس معاملے پر پہلے بھی سعودی عرب سے بات ہوئی ہے اور حالیہ دور اس سلسلے کا آخری نقطہ نہیں ہے۔ اس کے خلاف سنجیدہ مذاکرات ہوں گے۔ہم سعودی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، تاہم اس پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ میں فوجی منصوبوں پر کبھی بات نہیں کروں گا۔ ہم نے واضح کیا کہ ملاقات میں سعودی عرب نے فوج فراہمی کی درخواست کی۔ ‘داعش’ پر دباؤ بڑھانے کے ہم اس معاملے پر تبادلہ خیال جاری رکھیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…