جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر ملکی میڈیا کاعبدالستار ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین, کیا کیا خطابات دیتے رہے؟ جان کر سر فخر سے بلند ہو جائیگا

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /اسلام آباد/نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبر پوری دنیا میں پھیل گئی ٗ غیر ملکی میڈیا نے بھی عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج نے بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ عہد ساز شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر پوری دنیا سوگوار ہے ۔ مغربی ، یورپی اور عرب میڈیا نے عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبر نمایاں طور پر نشر کی ۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا عبدالستار ایدھی پاکستانی غریبوں اور ضرورت مندوں کے ہیرو تھے ۔ الجزیرہ نے انہیں پاکستان کا مدر ٹریسا لکھا ٗدی گارڈین نے انہیں اینجل آف مرسی کہہ کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ دی ٹیلی گراف نے لکھا پاکستانی انسان دوست عبدالستار ایدھی اٹھاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ میل آن لائن نے انہیں لیجنڈری پاکستانی سوشل ورکر کہا ۔ نیویارک ٹائمز نے عبدالستار ایدھی کو پاکستانی فادر ٹریسا کا لقب دے دیا ۔ ٹائمز آف انڈیا ، زی نیوز ، ہندوستان ٹائمز ، انڈین ایکسپریس سمیت بھارتی میڈیا نے بھی انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہا ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…