منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام سے متعلق اہم اعلان کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی ) رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کی بیک وقت بآسانی آمد ورفت کے لئے مسجد الحرام کے 210دروازے دن رات کھلے رکھے جائیں گے جہاں یونیفارم میں ملبوس600اہلکار گارڈ کے فرائض انجام دیں گے ۔ انتظامیہ نے تمام زائرین اور عبادت گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان محافظین کے ساتھ تعاون کریں جبکہ گارڈز کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں اور ان کی مہمان نوازی کریں۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نمازیوں کو راہداریوں اوردروازوں کے پاس نمازاداکرنے سے منع کیا جائے ۔ نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فرض نماز کے فوراً بعد مسجد میں داخلے کی کوشش نہ کریں ۔ نماز جنازہ کے لئے میتوں کو مسجد الحرام کے اندر لانے کے لئے الگ دروازہ مختص کیا گیا ہے جبکہ معذور افراد کے داخلے کے لئے باب السلام ‘المرواء‘قریش‘العباس‘شاہ فہد اور شاہ عبداللہ نامی دروازوں کے علاوہ گیٹ نمبر64‘68‘69‘74‘84‘89‘93اور 94پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں معذور افراد کے لئے لفٹیں اور ایکسلیٹر نصب کئے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…