واشنگٹن ۔ 30 مئی (اے پی پی ) وائٹ ہاؤس کی باڑ پر دھات کا ٹکڑا گرنے پر سیکورٹی الرٹ کر دیا گیا اور انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ رپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکرٹ سروس کے ترجمان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی شمالی باڑ پر کسی نے دھات کا ٹکڑا پھینک دیا تھا جس کے باعث حفاظتی اقدامات ضروری ہو گء تھے۔ سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ یہ خطرہ والی باتنہیں تھی بلکہ ایک عمومی واقعہ تھا۔ صدر اوباما اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔