پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سابق صدر کو عمر قید کی سزادے دی دگئی

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکار (اے پی پی) چاڈ کے سابق صدر حسین حبر ی کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں افریقی یونین حمایت کی یافتہ عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے چاڈ کے سابق صدر کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔سابق صدر پر جج نے الزام عائد کرتے ہوئے انہیں جنسی زیادتی، جنسی استحصال اور 40 ہزار لوگوں کے قتل کامجرم قرار دیا ۔ اس موقع پرمتاثرین کی وکیل جیکولین مادینا نے کہاکہ پورے افریقہ میں لوگوں کواس فیصلے سے بے حد خوشی ہے کیونکہ ہم نے پوری دنیا میں اور خاص طور پر چاڈ میں پیغام دیا کہ آمروں کا کیا انجام ہوتا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے خاندان والوں نے بھی فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔حبری نے پوری سماعت کے دوران عدالت کی قانونی حیثیت پر ہی سوال اٹھائے اور اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا۔حبری 1982 سے 1990 تک چاڈ کے حکمران رہے اوراپنے دور اقتدار کے دوران انہیں امریکا کی حمایت حاصل تھی۔ انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…