جدہ(آئی این پی)مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران دوزے داروں اور زائرین کے لئے 300ٹن آب زم زم فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔پیر کو غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے داروں اور زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے نفاذ کے لئے 5000اہلکار تعینات کئے ہیں جبکہ مسجد نبویؐ میں ایرانی صحن کے علاوہ چھت پر بھی نمازیوں کی نماز کے انتظاما ت کئے گئے ہیں ۔ مسجد نبوی ؐ کی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں روزے داروں اور زائرین کو 300ٹن آب زم زم فراہم کیا جائے گا جس کے لئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔