پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کی افغانستان میں سرگرمیاں بڑھ گئیں،اہم منصوبے کے افتتاح کی تیاریاں

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دورہ امریکہ سے قبل رواں ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی اگلے ماہ 8 جون کو امریکہ میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ۔بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم مودی 4 جون کو پہلے افغانستان جائیں گے جہاں وہ ہرات میں سلما ڈیم کا افتتاح کریں گے جس کیلئے فنڈز بھارت نے فراہم کیے ۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بعدازاں وزیراعظم مودی 5 جون کو قطر روانہ ہوں گے، جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی سے تجارتی روابط، خصوصاً ہائیڈرو کاربن سیکٹر کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات سے قبل نریندر مودی 6 جون کو سوئٹزرلینڈ میں بھی رکیں گے، جہاں وہ سوئس حکام کے ساتھ بلیک منی کا معاملہ اٹھائیں گے۔امریکہ میں نریندر مودی 7 اور 8 جون کو دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ٗ8 جون کو وہ امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔رپورٹس کے مطابق 10 جون کو بھارت واپسی سے قبل نریندر مودی میکسیکو کا دورہ بھی کریں گے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…