منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان نے مہاجرین کے قیام میں چار سال کی توسیع کی درخواست کر دی

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) افغان حکومت نے پاکستان سے، 15 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2020 تک قانونی طور پر توسیع کی باضابطہ درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قانونی قیام کی مدت رواں سال جون کے آخر تک ختم ہوجائیگی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مہاجرین کے وزیر سید حسین علمی بلخی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نیپاکستانی حکومت سے افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 4 سال کی توسیع کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس درخواست کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا نجی ٹی وی کے مطابق ایک دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2017 تک توسیع کے لیے تیار ہے، یہ پیشکش کابل میں مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے سہ فریقہ اجلاس کے دوران کی گئی تھی اور اس حوالے سے ریاستی اور سرحدی علاقے کی وزارت نے حکمت عملی بھی تیار کرلی تھی۔رجسٹرڈ مافغان مہاجرین کی پاکستان میں قانونی قیام کی مدت دسمبر 2015 میں ختم ہوئی تھی تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوری میں مہاجرین کے قیام کی مدت میں 6 ماہ کی عارضی توسیع کی تھی۔عہدیداران کے مطابق یہ معاملہ منظوری کے لیے کابینہ کو نہیں بھیجا گیا تو عین ممکن ہے کہ وزیر اعظم مہاجرین کی قیام کی مدت میں ایک بار پھر 6 ماہ کی توسیع کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…