روم(آن لائن) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 700 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں میں کئی درجن بچے بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر اور سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ کشتی میں لگ بھگ 11 سو سے زائد افراد سوار تھے یہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی ،انہوں نے مزید بتایا کہ مرنے والوں شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے