منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرانس، ہڑتالوں کے باعث تیل کی فراہمی بند،متعدد پٹرول پمپوں پر تالے پڑ گئے

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی)فرانس میں ہڑتال کے باعث تین ہزار کے قریب پٹرول پمپوں پر تالے پڑگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ہڑتال کے باعث تین ہزار کے قریب پٹرول پمپوں پر تالے پڑگئے ہیں۔2010 کے بعد پہلی دفعہ فرانس کو اپنے تیل کے ذخائر استعمال کرنے پڑ رہے ہیں تا کہ مزدور یونینوں کی جانب سے تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں کی ہڑتال کا مقابلہ کیا جا سکے۔ فرانسیسی آئل فیڈریشن کے مطابق اس ہڑتال کے باعث ملک کے ایک چوتھائی پٹرول پمپ تیل کی کمی کے باعث بند ہو چکے ہیں اور جو پٹرول پمپ ابھی تک کھلے ہیں حکومت نے انہیں تیل کی راشن بندی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور کہا ہے کہ کسی بھی گاہک کو 30ڈالر سے زیادہ کا تیل یا ڈیزل فروخت نہ کیا جائے۔حکومت کے مزدور دشمن قوانین کے نفاذ کیخلاف پورے ملک میں یونینوں نے ریفائنریوں کے باہر احتجاج شروع کر دیے ہیں۔افراتفری کے باعث زیادہ تیل خریدنے کی وجہ سے بھی پٹرول کی قلت ہو گئی ہے اور گزشتہ ہفتے سے پیرس سمیت پورے ملک میں تیل کی قلت ہے۔فرانس کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی ماہ کا تیل بطور ذخیرہ موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…