ریاض (این این آئی )سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ چھ جون بروز پیر کو ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق رواں سال روزے کا دورانیہ پندرہ سے زائد گھنٹے کا ہوگا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوران درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔سب سے زیادہ گرم علاقے الخرج اور الاحساء ہوں گے۔شمال مغربی علاقوں میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوگا۔تبوک میں ساڑھے پندرہ گھنٹے،دارالحکومت ریاض میں پندرہ گھنٹے اور آٹھ منٹ کا روزہ ہوگا۔اس حساب سے پاکستان میں پہلا روزہ 7جون کو بنتا ہے ۔