ریاض/کابل(این این آئی) سعودی عرب نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر افغان شہریوں کو عمرہ اور حج کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عمر کی یہ شرط اس وجہ سے عائد کی ہے کیونکہ ریاض کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب آنے والے نوجوان بعدازاں یمن جاکر سعودی عرب کے خلاف سرگرم گروپوں میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں ٗواضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے ان خدشات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ٗبی بی سی کی رپورٹ میں افغان وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ایک افغان وفد نے ریاض میں سعودی حکام کے ساتھ افغان شہریوں پر عائد کی جانے والی عمر کی اس شرط کے حوالے سے بات کی۔دوسری جانب سعودی سفیر کو بھی افغان وزارت خارجہ میں طلب کرکے اس شرط کی وضاحت طلب کی گئی تاہم سعودی سفیر نے اس بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی سعودی حکومت نے 30سال سے کم عمر افغان شہریوں کو حج اور عمرے کے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث افغانستان میں حج و عمرہ کے حوالے سے کام کرنیوالی ٹریول ایجنسیوں کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچا خیال رہے کہ افغانستان کی ٹریول ایجنسیوں کو ایک لاکھ 35ہزار ڈالر کی رقم بطور ضمانت جمع کروا کر سعودی عرب کی وزارتِ حج سے لائسنس لینا پڑتا ہے جبکہ کسی شخص کے عمرے کے بعد سعودی میں رک جانے یا غائب ہوجانے کی صورت میں ٹریول ایجنسی کو جرمانے کے طور 25ہزار ریال کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جسے سعودی حکومت ضمانت کی رقم میں سے کاٹ لیتی ہے۔افغانستان سے ہر سال 24 ہزار افراد حج اور 20ہزار افراد عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں تاہم سعودی سفارتخانے نے رواں برس 40سال سے کم عمرسینکڑوں افغان شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
سعودی عرب اور افغانستان میں تنازعہ کھڑا ہوگیا،سعودی سفیر طلب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
ایزی پیسہ کا بڑا سرپرائز،صارفین کے لیے ناقابل یقین سہولت
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی















































