نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو ہونے والی اوپن ہارٹ سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تیزی سے صحت یابی اور اچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں قیام پذیر ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے۔