نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کو آنے کی اجازت نہیں دے رہا۔میڈیا کو انٹرویوز کے دوران بھارتی وزیر داخلہ نے الزامات لگانے کی بھارتی پالیسی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر ان کا اعتماد مجروح ہوچکا ہے ٗبھارت کو پاکستان کی جانب سے اس روئیے کی امید نہیں تھی ٗ پاکستان کی جانب سے بھارت کی ٹیم کو ملک میں آنے کی اجازت نہ دینا دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملک اس غیررسمی طور پر اس بات پر آمادہ تھے ٗاس بارے میں سیکرٹری سطح پر بات کی گئی تھی، بھارت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان کی ٹیم آئی تو بھارت کی ٹیم بھی جائیگی۔
پاکستان پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کو آنے کی اجازت نہیں دے رہا ٗبھارتی وزیر داخلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں