جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

   مشعل اوباما کی اچانک پاکستانی سفیر کے گھر آمد، کرنے کیا آئی تھیں ؟ پتہ چل گیا 

datetime 28  مئی‬‮  2016 |

واشنگٹن(این این آئی) صدر براک اوبامہ کی اہلیہ امریکی خاتون اول مشعل اوباما اچانک پاکستانی سفیر کے گھر پہنچ گئیں۔

1

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشعل اوباما نے ملاقات میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی سے پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کی۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکا نے ڈرون حملے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو نشانہ بنایا تھا، پاکستان نے ڈرون حملے کو خود مختاری کے خلاف قرار دیا تھا ٗحالیہ دنوں میں امریکا کی سینیٹ نے پاکستان کو F۔16 طیارے خریدنے کے لیے 43 کروڑ ڈالر کی امداد پر بھی پابندی لگائی ہے جس کی وجہ سے ماہرین قرار دے رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ موجود ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی خاتون اول کی ملاقات میں پاکستان کے تعلیمی شعبے میں امریکی امداد پر بھی بات چیت ہوئی۔ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی خاتون اول پاکستانی سفیر کے گھر آئی ہیں۔جلیل عباس جیلانی نے سوشل میڈیا پر مشعل اوباما کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی ہے، تصاویر میں دیگر افراد بھی موجود تھے۔

2

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…