بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امریکیوں کی اکثریت خبروں کے لیے سماجی میڈیا کا رخ کرتی ہے

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (اے پی پی) رائے عامہ کے ایک جائزے میں پہلی بار امریکی شہریوں کی اکثریت نے کہا ہے کہ اب اْنھیں خبروں کا پتا سماجی میڈیا سے چلتا ہے۔’پیو رسرچ سینٹر‘ کے ایک سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ شرکا کا 62 فی صد خبریں معلوم کرنے کے لیے فیس بک، ریڈٹ اور ٹوئٹر کا سماجی میڈیا استعمال کرتا ہے۔ یہ نتائج پیو کی جانب سے چار برس قبل کرائے گئے رائے عامہ کے جائزے سے مختلف ہیں، جس میں 49 فی صد نے کہا تھا کہ خبریں معلوم کرنے کے لیے وہ سماجی میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق، سماجی میڈیا کی سب سے زیادہ معروف ویب سائٹ، ’فیس بک‘ ہے؛ جس کے 66 رجسٹرڈ صارفین کی دو تہائی خبریں جاننے کے لیے اپنے احباب کی پوسٹنگ پڑھتی ہے۔ ٹوئٹر نے بھی تقریباً اِسی طرح کی ہی کارکردگی دکھائی ہے، جس کے 59 فی صد صارفین کو وہیں سے خبریں معلوم ہوتی ہیں؛ جب کہ لِنکڈ اِن، یوٹیوب اور ریڈٹ کا مطالعہ کرنے والوں کی شرح بھی قابلِ ذکر ہے۔خبروں کا پتا کرنے کے لیے سماجی میڈیا پر جانے والے صارفین میں سے اکثریت، یعنی 64 فی صد، ایک ہی ویب سائٹ پر جاتے ہیں، اور وہ ہے ’فیس بک‘؛ 26 فی صد خبروں کے لیے دو ویب سائٹس پر جاتے ہیں؛ جب کہ صرف 10 فی صد صارفین ایسے ہیں جو سماجی میڈیا کے تین یا اس سے بھی زیادہ ویب سائٹس پر جاتے ہیں۔تحقیق کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آبادی کے مختلف گروپ خبروں کے مطالعے کے لییچوٹی کے پانچ سماجی میڈیا ٹٹولتے ہیں۔ پھر یہ کہ لِکنڈ اِن کے زیادہ تر صارفین گریجوئیٹ ڈگری کے حامل ہیں؛ جب کہ فیس بک کے صارفین میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے؛ جب کہ انسٹاگرام کے زیادہ تر صارفین اقلیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مصنفین جیفری گوٹفرائیڈ اور الیزا شیئرر نے اس جانب نشاندہی کی ہے کہ سماجی میڈیا کے صارفین روایتی ذرائع سے خبریں تلاش کرتے ہیں، جیسا کہ مقامی یا نیٹ ورک ٹیلی ویڑن، ریڈیو اور شائع ہونے والے اخبارات۔مطالعے میں سماجی میڈیا کے 9 پلیٹ فارمز کو سامنے رکھا گیا، جن میں ریڈٹ، فیس بک، ٹوئٹر، ٹمبلر، انسٹاگرام، یوٹیوب، لِنکڈ اِن، سنیپ چیٹ اور وائن آجاتے ہیں۔ سنہ 2013میں ’پیو‘ نے اِسی قسم کی ایک جائزہ رپورٹ تیار کی تھی، جسے سامنے رکھتے ہوئے، معلوم ہوتا ہے خبروں کا معالعہ کرنے والے صارفین کی شرح میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…