منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کا اہم کمانڈر فلوجہ میں ہلاک

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوجہ (اے پی پی) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کا اہم کمانڈر فلوجہ میں اتحادیوں کی فضائی کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔امریکی کرنل سٹیون وارن کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں 70 دیگر شدت پسند بھی مارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار دنوں کے دوران 20 سے زائد فضائی کارروائیوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔کرنل وارن کے مطابق داعش کے کمانڈر ماہر البلاوی فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔کرنل وارن کے مطابق فلوجہ میں اس وقت 50,000 عام شہری پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں فضا سے چھپے ہوئے صفحات گرا کر بتایا گیا ہے کہ وہ داعش کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور اپنی چھتوں پر سفید کاغذ کی شیٹ لگائیں۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فلوجہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور انھیں داعش کی جانب سے لڑنے سے انکار کرنے پر ہلاک کیا جا رہا ہے۔اقوامِ متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان ملیسا فلیمنگ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ داعش مردوں اور بڑی عمر کے لڑکوں کو ان کی جانب سے نہ لڑنے کے انکار کے بعد انھیں ہلاک کر رہی ہے۔عراقی فوج، پولیس اور ملیشیا نے پیر کو بغداد کے مغرب میں 50 کلو میٹر دور فلوجہ شہر کو داعش سے واپس لینے کے لیے کارروائی شروع کی تھی۔اس شہر پر داعش کا قبضہ عراق اور شام میں کسی بھی شہر پر سب سے زیادہ طویل قبضہ ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…